خوشاب : ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں کی زیر نگرانی اور ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ خوشاب کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل ڈسٹرکٹ سرگودھا کی ٹیم نے اپنے نام کرلیا ؛ جیتنے والی ٹیم کو مہمان خصوصی ایم پی اے ساجدہ آہیر کی جانب سے مبارکباد

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں کی زیر نگرانی اور ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ خوشاب کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل میچ ضلع سرگودھا اورضلع خوشاب کی ٹیموں کے درمیان آسٹروٹرف ایوب بھاء ہاکی اسٹیڈیم خوشاب میں کھیلا گیا۔فائنل میچ کی مہمان خصوصی ایم پی اے میڈم ساجدہ آہیر تھیں جن کا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد ممتاز خان نے استقبال کیا اور ٹیموں سے تعارف بھی کروایا سپورٹس آفیسر ملک زوار حسین سگو بھی اس موقع موجودتھے۔۔ یہ فائنل میچ ضلع سرگودھا نے اپنے نام کیا۔میچ کے اختتام پر ایم پی اے ساجدہ آہیر نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے ہمراہ کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس ضلعی سطح پر ضرور ہونے چاہیے تاکہ نوجوان کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو۔ آخر میں انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ خوشاب کی اس کاوش کو سراہا اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباددی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں