خوشاب : نورپورتھل کاتیمار روڈ کی ازسرنو تعمیر کے لئے بتدریج ضروری اقدامات اٹھانا شروع کردیئے گئے ؛ مذکورہ سڑک کی ازسرنو تعمیر کا آغاز ؛ اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) حکومت پنجاب کی طرف سے تحصیل نور پور تھل میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے بتدریج مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ اس حوالے سے حکومت نے عوام دوست اقدام اٹھاتے ہوئے نورپورتھل کاتیمار روڈکی ازسرنو تعمیر کے لئے بتدریج ضروری اقدامات اٹھانا شروع کر دئیے ہیں۔ مذکورہ سڑک کی ازسرنو تعمیر کے لیے مشینری پہنچ چکی ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے حکومت کے اس مستحسن اقدام کو زبردست سراہاگیا ہے ۔واضح رہے کہ نورپورتھل کاتیمار روڈ ایک عرصے سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ اب سڑک کی ازسرنوتعمیر سے تھل کے تمام جنوبی مواضعات کے باسیوں کو بہترین سفری سہولت آءے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں