خوشاب : جبوتی کے پارلیمنٹرین اور عملے کو تربیت دینے کے لیے ہم خدمات سرانجام دیں گے ؛ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے ڈیلی جستجو ڈاٹ کام بیورچیف ڈسٹرکٹ خوشاب سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کے ایوان بالاء نے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات (پی آئی پی ایس) کے پلیٹ فارم سے جبوتی کے پارلیمنٹرین اور عملے کی تربیت اور استعداد کارکو بڑھانے کی سہولیات فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے جبوتی کے صدر اور قائم مقام چیئرمین افریقی یونین پارلیمنٹ محمد علی حاومید سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کرتے ہوئے کہاہے کہ جبوتی کے پارلیمنٹرین اور عملے کو تربیت دینے کے لیے ہم خدمات سرانجام دیں گے۔ اس اہم ملاقات میں ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ خوشاب سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کو اللہ تبارک وتعالی ا نے اعلی ا صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے۔ موصوف قومی تعمیرترقی کے لیے ایک عرصہ سے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں