اسلام آباد : ملک میں کورونا وبا کے مزید 2 ہزار155 نئے کیسزاور55 اموات رپورٹ

مجموعی کیسز4لاکھ 77 ہزار240 اوراموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار47 ہوگئی: فوٹوفائل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک بھرمیں کورونا وبا کے 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار155 نئے کیسزاور55 اموات رپورٹ ہوئیں۔ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار155 نئے کیسزاور55 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد مجموعی کیسز4لاکھ 77 ہزار240 اوراموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار47 ہوگئی۔ سندھ میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار193، پنجاب میں 1 لاکھ 37 ہزار295 اورخیبرپختونخوا 57 ہزار982، اسلام آباد میں 37 ہزار556 اوربلوچستان میں 18ہزار118 تعداد، آزاد کشمیر8241 اورگلگت میں 4855 تعداد ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ سینٹرکے مطابق سندھ میں 3520 اور‏پنجاب میں 3982 اموات ہوچکیں، خیبرپختونخوامیں 1627 اور‏اسلام آبادمیں 415، بلوچستان 182 اور‏گلگت بلتستان 10 جب کہ آزادکشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد220 ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں