اسلام آباد : یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کرےگی، ذرائع.فوٹو:فائل

اسلام آباد (نمائندہ خسوصی) اوگرا کی جانب سے یکم جنوری سے پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ ڈیلی جستجو ڈاٹ کام کے مطابق یکم جنوری  سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے،  وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے  بعد حتمی فیصلہ اور کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں