خوشاب : ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپیئن شپ کا افتتاحی میچ ضلع میانوالی اور ضلع خوشاب کی ٹیموں کے مابین اسٹروٹرف ایوب بھاءہاکی اسٹیڈیم خوشاب میں انعقاد

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپیئن شپ کا افتتاحی میچ ضلع میانوالی اور ضلع خوشاب کی ٹیموں کے درمیان اسٹروٹرف ایوب بھاءہاکی اسٹیڈیم خوشاب میں منعقد کرایا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی ایم این اے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ کے معاون خصوصی امیر حیدر نائچ تھے جن کا استقبال ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرخوشاب محمد ممتاز خان نے کیا اور ٹیموں سے تعارف کرایا۔یہ میچ ضلع خوشاب کی ٹیم نے واضح برتری سے جیت لیا جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ ضلع بھکر اور ضلع سرگودھا کے درمیان کھیلا جا ئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں