خوشاب : حکومت پنجاب کی طرف سے سوشل ویلفیئر آفس نورپورتھل میں سوشل ویلفیئر آفیسر ثمینہ راجہ کی زیرنگرانی باہمت بزرگ شہری پروگرام کے تحت کاوئنٹر قائم

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) حکومت پنجاب کی طرف سے سوشل ویلفیئر آفس نورپورتھل میں سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم ثمینہ راجہ کی زیرنگرانی باہمت بزرگ شہری پروگرام کے تحت کاوئنٹر قائم کردیاگیاہے۔ جہاں پر بنک آف پنجاب کی طرف سے جواد حیدر کوبطور کسٹمر سروس آفیسر تعینات کیاگیا ہے۔ آن لائن اخبار ڈیلی جستجو ڈسٹرکٹ خوشاب کے بیوروچیف راجہ نورالہی عاطف کےساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کسٹمرسروس آفیسر جوادجیدرنے بتایا کہ وزیراعلی ا پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے عوام دوست اقدامات تسلسل جاری ہیں اور نورپورتھل سوشل ویلفیئر آفس میں باہمت بزرگ شہریوں کی سہولت کے لیے اس کاوئنٹر کاقیام بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ حکومت کی طرف سے تحصیل نورپورتھل میں یہ سکیم کامیابی سے جاری ہے اور لوگ بھرپورمستفید ہورہے ہیں۔ تحصیل بھرمیں تقریبا”80 فی صد سے زائد افراد کوباہمت بزرگ پروگرام کے اے ٹی ایم کارڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم سے پینسٹھ سال کے شہری مستفید ہوسکتے ہیں جس کے لیے باقاعدہ ایک طریقہ ءکار مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں