مظفر آباد ؛ مرکزی ایوان صحافت مظفرآبادکے انتخابات سال 2021 کا مرحلہ مکمل سجاد قیوم میر صدر،سید اشفاق حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب

مظفرآباد ( نمائندہ خصوصی ) مرکزی ایوان صحافت کے انتخابات سال 2021 کا مرحلہ مکمل،سجاد قیوم میر صدر ،سید اشفاق حسین شاہ جنرل سیکرٹری، منتخب، چیف الیکشن کمشنر سرفراز حمد خواجہ نے منتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،سیکرٹری الیکشن کمیشن انصر صدیق خواجہ،معاون الیکشن کمیشن گلزار احمد عثمانی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی آخری تاریخ 29دسمبر2020شام 4بجے تک تھی صرف ایک پینل کی جانب سے کاغذات داخل کرائے گے،ٹائم مکمل ہوتے ہی چیف الیکشن کمشنر نے منتخب ہونے والے عہدیداران کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا جس کے مطابق یونائیٹڈ پینل کے مشرکہ صدارتی امیدوار صدر سجا د میر،سینئر نائب صدر مسعود الرحمان عباسی،نائب صدر محمد دین مغل،جنرل سیکرٹری سید اشفاق حسین شاہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید اعجاز کاظمی،جائنٹ سیکرٹری سید ذوالکفل سرفراز،سیکرٹری مالیات عبدالواجد خان اور سیکرٹری اطلاعات خواجہ اخلاق احمد کاشر کامیاب پائے گئے .  الیکشن کمشنر سرفرازاحمد خواجہ نے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران ادارہ کی بہتری ممبران کی فلاح وبہود کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں