گجرات : میونسپل کارپوریشن ا ور میونسپل کمیٹیوں کی ترقیاتی منصوبوں کیلیے 1363 ملین مختص

گجرات ( رپورٹ: سجیل احمد حمزہ) لوکل گورنمنٹ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت میونسپل کارپوریشن ا ور میونسپل کمیٹیوں کی ترقیاتی منصوبوں پر 1363 ملین روپے خرچ ہوں گے، لوکل پلاننگ بورڈ اب تک 1045 ملین روپے لاکت سے 354 سکمیوں کی منظوری دے دی ہے۔ یہ تفصیلات ایم پی اے چوہدری محمد ارشد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی، ڈپٹی کمشنر سیف انورجپہ، ایم پی اے عبداللہ یوسف، ظہور الہٰی ہاؤس کے نمائندہ قاری سرف اللہ حامد،حمید اللہ بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ اور مختلف محکموں کے ضلع افسران اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ حکموت پنجاب نے سکول ایجوکیشن کی 21 سکیموں کیلئے مختص98.8 ملین روپے کے فنڈ زجاری کر دیئے ہیں، محکمہ تعلیم نے ان فنڈز سے 5 سکیموں کی اپ گریڈیشن،8 سکولوں کی نئی عمارتوں کی تعمیر، 2 سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر اور6 سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی 128سکیمیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ایس اے پی پروگرام فیز 3 کے لئے منصوبوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہدایت کی کہ ڈگری کالج ہیڈ جگو سمیت ہائرایجوکیشن کے 4 منصوبوں کو آئندہ تعلیمی سال کے آغا ز سے قبل ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائے، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی 2 نئی ڈسپینسریوں کوجلد مکمل کیا جائے۔ ایم پی اے چوہدری ارشد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عوامی نمائندہ اورافسران کوباہمی کوآرڈینیشن سے فلاحی اقدامات کو مربوط بنانا ہوگا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی فنڈ ز کا بہترین اور شفاف استعمال یقینی بنایاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں