خوشاب : اوورسیزپاکستانیزکمیٹی ڈسٹرکٹ خوشاب زیر صدارت چیئرمین کمیٹی ملک ضیاء الرحمان ٹوانہ اجلاس کا انعقاد

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) اوورسیزپاکستانیزکمیٹی ڈسٹرکٹ خوشاب کا اجلاس ڈی سی کانفرنس روم جوہرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی ملک ضیاء الرحمان ٹوانہ نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں، اے ڈی سی(آر) خوشاب عدیل حیدر،تحصیل دار خوشاب، کمیٹی کے دیگر ممبران اور شکایت کنندگان موجود تھے۔ اجلاس میں بورڈ آف ریونیو، زمین کی تقسیم کے کیس سمیت دیگرکیسز سے متعلق گفتگو کی گئی اور ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ضروی احکامات بھی جاری کئے گئے۔ چیئرمین کمیٹی نے اجلاس میں کہا کہ ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی میں آنے والی شکایات کو جلد ازجلد نمٹانے کی ہرممکن کوشش کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں