خوشاب: ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ اس قومی فریضہ کی انجام دہی میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ؛ملک ظفر جمال جمال جسرہ

خوشاب ( رپورٹ : راجہ نور الہی عاطف ) ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ایف بی آر سرگودھا ملک ظفر جمال جمال جسرہ نے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ اس قومی فریضہ کی انجام دہی میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں نور پور تھل میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انسپکٹر ریجنل ٹیکس آفس سرگودھا آئی آر ایس ایف بی آر سرگودھا ملک محمد وسیم جسرہ ،نومنتخب صدر پنجاب بارکونسل ملک ابرار حسین جسرہ ،نوجوان قانون دان ملک امجد علی بنگی، صدر ایڈیٹرز کونسل سرگودھا ڈویژن راو اسلم فراز اور سرگودھا پریس کلب کے ممبر شہباز بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریجنل ٹیکس آفس سرگودھا نے خصوصی اقدامات اٹھاتے ہوئے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ریجنل ٹیکس آفس کے حکام اس مہم کے تحت مختلف دکانوں اور مختلف سٹالز پرجا کر آگاہی مہم چلا رہے ہیں تاکہ ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان گیپ کو ختم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے ہم خود ان کی دہلیز پر پہنچ رہے ہیں ۔ ملک ظفر جمال جسرہ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں من حیث القوم بروقت ریٹرن جمع کروا کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سرگودھا نے مثبت صحافت کے فروغ کے لیے نورپورتھل میڈیا کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اس شعبہ سے وابسطہ قلمکار بھائیوں کے حرمت قلم کی پاسداری کرتے ہوءے قومی تعمیروترقی میں اپنااہم کردار ادا کرناچاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں