خوشاب : کراچی پریس کلب کے حالیہ الیکشن میں ہمیں شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر ہم اپنے جملہ صحافی بھائیوں کے تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں ؛ فاضل جمیلی / جنرل سیکرٹری رضوان بھٹی

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) کراچی پریس کلب کے نومنتخب صدر جناب فاضل جمیلی اورجنرل سیکرٹری رضوان بھٹی نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کے حالیہ الیکشن میں ہمیں شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر ہم اپنے جملہ صحافی بھائیوں کے تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں۔ وہ میڈیا سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نور پور تھل /خوشاب میڈیا کے بھی مشکور ہیں کہ جس نے ہمیشہ ہمارے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے کہا کہ اس الیکشن میں ہماری شاندار کامیابی ہم پر اللہ تبارک و تعالی ا کا احسان عظیم ہے انشاءاللہ ہم کراچی پریس کلب کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی ٹیم کے تعاون سے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران جناب فاضل جمیلی اور رضوان بھٹی سمیت دیگر تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی گئی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں