خوشاب : اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمودنے اپنی ٹیم کے ہمراہ مٹھہ ٹوانہ کا اچانک وزٹ ؛ مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں، ریٹ لسٹس اور کوڈ 19 ایس او پی پر عمل درآمد کی چیکنگ

خوشاب ( رپورٹ : راجہ نور الہی عاطف) حکومت پنجاب کے احکا مات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر خوشاب کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمودنے اپنی ٹیم کے ہمراہ مٹھہ ٹوانہ کا اچانک وزٹ کیا اور مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں، ریٹ لسٹس اور کوڈ 19 ایس او پی پر عمل درآمدکو چیک کیا گیا۔ ریٹ لسٹس کی عدم دستیابی اور حکومت کے طے شدہ نرخوں سے زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نے مبلغ 4000 روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود نے جوہرآباد شہر کے سہولت بازار کا وزٹ کیا دوران وزٹ کوڈ 19ایس او پیز کے نفاذ کو چیک کیا گیا اور سہولت بازار کی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل پیرا پایاگیا۔ مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر نے اشیائے ضروریہ اور خاص طور پر آٹا اور چینی کی فراہمی اور سٹاک کو بھی چیک کیا، سٹاک میں آٹا اور چینی و دیگر اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں موجود تھیں،جس پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نے اطمینان کا اظہار کیا اور انچارج سہولت بازار جوہرآباد کو آٹا اور چینی کے سٹاک کو اسی طرح عوام الناس کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود نے جوہرآباد شہر کے مختلف ہوٹلز،شادی ہالز،مارکیٹس اور پبلک پلیسز کا وزٹ کیا دوران وزٹ کوڈ 19ایس او پیز کے نفاذ کو چیک کیا اور تمام ہوٹلز اور میرج ہالز کی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل پیرا پایا گیا مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر نے تمام ہوٹلز ‘ ریسٹورنٹس ‘ مارکیٹس’ مالز اور میرج ہالز مالکان کو اسی طرح مستقل بنیادوں پر ایس او پیز پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں