خوشاب : سرگودھا پریس کلب اعلیٰ صحافتی اقدار کا حامل ادارہ

خوشاب ( رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) سرگودھا پریس کلب اعلی ا صحافتی اقدار کا حامل ادارہ ۔ شاہینوں کا شہر سرگودھا وطن عزیز کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے ۔راقم الحروف کی تعلیمی اور صحافتی والوں سے سرگودھا کے ساتھ کئ ایک خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔ جنہیں احاطہء تحریر میں لانے کے لیے زیر نظر صرف ایک کالم متحمل نہیں ہو سکتا۔ لہذا طوالت سے بچنے کے لئے میرا آج کا فوکس صرف سرگودھا پریس کلب ہے ۔ راقم الحروف کا صحافتی سفر بہت طویل ہے اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم سے میری یہ خوش قسمتی ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے اردو اور انگریزی اخبارات کے سینئر صحافیوں، نامور ملکی قلمکاروں، کالم نگاروں سمیت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ہاؤسز اور بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے ذمہ داران سے مجھے بطور شعبہ ءصحافت کے طالب علم کی حیثیت سے سیکھنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ ان عظیم محسن ہستیوں کی شاگردی اور سرپرستی کی وجہ سے ضلع خوشاب کے مقامی اخبارات سے لیکر ڈیلی دی نیشن لاہور تک کا سفر جاری و ساری ہے ۔ سرگودھا سے سینئر صحافیوں جناب ملک امیر افضل اعوان، حافظ لیاقت ضیاء، بابر خلیل اعوان ،راو اسلم فراز ،رانا ساجد اقبال،اسرااجمدوڑائچ اور ریڈیو پاکستان سرگودھا کے ایکس نیوز ڈائریکٹر جناب ضمیر اشرف (ریڈیو پاکستان اسلام آباد) سمیت دیگر یہاں کی متعدد قلم کار محسن ہستیوں نے ہمیشہ برادرانہ اورعزیزانہ اپنائیت دی ہے۔ میں ان کی ان محبتوں، مروتوں ،شفقتوں اور چاہتوں کا ہمیشہ مقروض رہوں گا۔ جی تو عرض کررہا تھا ، اعلیٰ صحافتی اقدار کے حامل ادارہ پریس کلب سرگودھا کا ۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر قائم سرگودھا پریس کلب بلاشبہ اعلی ا صحافتی اقدار کا آمین ہے ۔ راقم کو ایڈیٹرز کونسل سرگودھا ڈویژن کے صدر جناب راواسلم فراز اور سرگودھا پریس کلب کے ہردلعزیز رکن جناب شہباز بٹ کے ہمراہ سرگودھا پریس کلب کاوزٹ کرنے کا موقع ملا۔ سرگودھا پریس کلب پہنچنے پر صدر سرگودھا پریس کلب جناب عبدالحنان چوہدری ،جنرل سیکرٹری جناب رانا ساجد اقبال ،ممبران پریس کلب اسرار احمد وڑائچ ،ملک اقبال، مرزا زاہد بیگ ،ارشدارشی، قمرجاوید ،راناعارف ،خالدبھٹی اور اشرف قریشی سمیت دیگر دوستوں نے نہایت خندہ پیشانی سے ہمیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر جناب شہباز بٹ صاحب نے راقم کو سرگودھا پریس کلب کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا۔ ادارہ ہذا کی تزئین وآراش سمیت اس کی خوبصورتی کےلیے کئے گئے اقدامات پر جناب صدر عبدالحنان چوہدری صاحب ،جنرل سیکرٹری جناب راناساجد اقبال صاحب اوران کی ٹیم کے دیگر ساتھیوں کی مخلصانہ کوششیں قابل صدستائش ولائق تحسین ہیں۔ ویلڈن جناب عبدالحنان چوہدری صاحب ،ویلڈن جناب راناساجداقبال صاحب اور ویلڈن جملہ ٹیم پریس کلب۔ سرگودھا پریس کلب میں خصوصی نشست کے دوران پریس کلب کے معزز اراکین نےبتایا کہ ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ ہمیں جناب عبدالحنان چوہدری اور جناب راناساجد اقبال کی صورت میں مخلص قیادت ملی ہے۔ جو اپنے شب وروز ہم صحافی بھائیوں کی فلاح وبہبود میں صرف کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قیادت کی طرف سے سرگودھا میں صحافی کالونی کے قیام ،صحافیوں کے لیے ہیلتھ کارڈز کے اجراء سمیت صحافی برادری کے دیگر اجتماعی فلاح وبہبود کے کاموں کے لیے ان کے مثالی کردار اور عملی جدوجہد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کے مشکوروممنون ہیں۔ واضح رہے کہ سرگودھا پریس کلب کی تعمیر کاآغاز صدر پاکستان جنرل ضیاءالحق کی تین لاکھ روپے کے عطیہ سے کیاگیا اور گورنرپنجاب لیفٹیننٹ جنرل سوار خان نے 29جنوری 1980 کو اس کاافتتاح کیا۔ آخر پر اللہ پاک کے حضور دعاگو ہوں کہ اللہ پاک سرگودھا پریس کلب سمیت دیگر تمام صحافی بھائیوں کو دائم شادوآبادرکھے اور انہیں اتحادواتفاق سے اعلی ا صحافتی اقدار کے حامل اس ادارے کی فلاح وبہبود کے لیے بہم ملکر کامیابیاں وکامرانیوں سے سرفراز فرماءے۔ آمین ثمہ آمین.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں