خوشاب : بانی تنظیم الاعوان پاکستان الحاج ملک کرم بخش اعوان مرحوم اور سابق صدر الحاج ملک بشیر اعوان مرحوم کے دیرینہ ساتھی ملک امیر داد اعوان ایڈووکیٹ مرحوم ، ملک ایوب اعوان مرحوم کے تعزیتی ریفرنس میں مختلف عہدیدارن کی جانب سے خراج عقیدت کا اظہار

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) بانی تنظیم الاعوان پاکستان الحاج ملک کرم بخش اعوان مرحوم اور سابق صدر الحاج ملک بشیر اعوان مرحوم کے دیرینہ ساتھی ملک امیر داد اعوان ایڈووکیٹ مرحوم ، ملک ایوب اعوان مرحوم کے تعزیتی ریفرنس میں مرکزی صدر تنظیم الاعوان پاکستان سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، مرکزی چیرمین تنظیم الاعوان پاکستان ملک امجد حسین علوی، سرپرست اعلیٰ ملک مظہر اقبال اعوان، چیف آف اعوان پاکستان ملک صفدر علی اعوان، سپیکر صوبائی اسمبلی ملک مشتاق غنی ، پیر حضرت سلطان باہو ، مولانا قدیر اعوان ، وائس چیئرمین تنظیم الاعوان پاکستان ملک حیات اعوان، ملک اشتیاق احمد باری ، صدر جدہ تنظیم الاعوان ملک محی الدین اعوان ، ملک تنویر علوی ، ملک گلفام، ڈپٹی کمشنر ملک ایوب ، ملک عباس ندیم، ملک شکیل اعوان، ملک سجاد اعوان، ملک ساجد اعوان، ملک طارق اعوان، ملک مبشر منیر اعوان، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر تنظیم الاعوان پاکستان محمد اقبال اعوان سمت تنظیم الاعوان کے چاروں صوبوں سمت آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے شرکت کی اور ملک امیر داد اعوان ایڈووکیٹ مرحوم کی دینی ،مذہبی سیاسی وسماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں