خوشاب : نورپورتھل کی ہر دلعزیز تعلیمی شخصیت راجہ حاجی محمد رفیق کے صاحبزادے اور ڈیلی جستجو کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف خوشاب راجہ نورالہی عاطف کے کزن ای ایس ٹی کھاریاں کینٹ راجہ محمد فیصل شہزاد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) نورپورتھل کی ہر دلعزیز تعلیمی شخصیت راجہ حاجی محمد رفیق کے صاحبزادے اور ڈیلی جستجو کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف خوشاب راجہ نورالہی عاطف کے کزن ای ایس ٹی کھاریاں کینٹ راجہ محمد فیصل شہزاد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی تقریب میں راجپوت برادری کے علاوہ مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔اس موقع پر انہوں نے راجہ محمد فیصل شہزاد کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں