مظفر آباد : سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نےمسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرا دی

مظفر آباد (نمائندہ خصوصی ) سونامی حویلی میں داخل۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تباہ کن باؤلنگ کا سلسلہ تواتر سے جاری۔مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گر گئی۔ حویلی سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء یوسف خان آفریدی اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہوگئے۔اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ گلبرگ اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔اس موقع پریوسف خان آفریدی کے ساتھ شمولیت اختیار کرنے والوں میں مصطفی شیخ، گلاب دین، محمد بشیرمیر،صوبیدار محمد امین شیخ،چوہدری غلام حسین جٹ، محمد خورشید شیخ،خواجہ محمد جہانگیر لون، محمد ثاقب میر، عالم دین، محمد خلیل، چوہدری محمد زاہد، محمد یونس، محمد عدیل آفریدی، محمد نعیم، محمد یاسر اور دیگر شامل تھے۔جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان،پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹری فنانس سردار ذوالفقار عباسی،جوائنٹ سیکریٹری سیمی شیرازی،عامر نذیر،شیخ صادق،اشرف قریشی ایڈووکیٹ، طیب منظور کیانی،عامر قریشی،بیرسٹر اسرار، سردار ماجد شریف اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی جموں و کشمیر اس وقت آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔پورے آزاد کشمیر سے لوگ جسطرح عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لئے اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو رہے ہیں یہ اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت انشا ء اللہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کی ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے ہر شہری کو انصاف ہیلتھ کار ڈ دیکر ایک اور وعدہ پورہ کر دیا ہے اب آزاد کشمیر میں کوئی بھی شخص غربت کی وجہ سے لا علاج نہیں رہے گا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر اقتدار میں آکر آزاد کشمیر کے عوام کوانکے حقوق دلوانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔###

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں