اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ کا دورۂ پاکستان جلد متوقع

مشرق وسطیٰ سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ذرائ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سعودی وزیر خارجہ آئندہ ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان جنوری میں پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ کے ہمراہ سعودی کمپنیوں کے سربراہوں اور تاجروں کا وفد بھی ہوگا۔ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر پاکستان آنے والے وفد میں سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیزکے بیٹے سعودی وزیرتوانائی عبدالعزیز بن سلمان بھی شامل ہوں گے۔اس دورے میں پاکستان میں سعودی آئل ریفانری لگانے پر بات چیت کی جائے گی۔ سعودی وزیرخارجہ صدر،وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ مشرق وسطیٰ سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں