ساہیوال : ساہیوال اور اس کے گردونواح میں مضر صحت اور باسی مچھلی کی فروخت عروج پر ، شہری خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

ساہیوال ( نمائندہ خصوصی ) ساہیوال اور اس کے گردونواح میں مضر صحت اور باسی مچھلی کی فروخت عروج پر ، شہری خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال اور اس کے گردونواح میں مضر صحت اور باسی مچھلی کی مہنگے داموں سر عام فروخت جاری ہے جس کے استعمال سے شہری خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ دیپالپور بازار مچھلی منڈی بن گیا ساہیوال اور اس کے گردونواح میں مچھلی فروشوں کی ملی بھگت سے ریٹ بڑھا رکھے ہیں مضر صحت فارمی مچھلی جو کئی کئی دنوں تک باسی پڑی رہتی ہے جس پر گاہکوں کو چٹ پٹے مسالے لگا کر شہریوں کو فروخت کر کے بیماریاں بانٹی جا رہی ہیں شہریوں نے کمشنر ساہیوال ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور ڈی ڈی فوڈ سے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں