عارفوالا : بہت جلد ان شاءاللہ مویشی چور گینگ بھی قانون کی گرفت میں ھو گا ؛ ریاض بھٹی

مجرم جتنا بھی چالاک یا بااثر ھو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا یہی ہماری ڈیوٹی اور مشن ھے عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ؛ ڈیلی جستجو ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو

عارفوالا ( نمائندہ خصوصی ) ایس ڈی پی او عارفوالا اور ایس ایچ او سٹی عارفوالا ریاض بھٹی نے کرسمس کے موقعہ پر بہترین انتظامات کرتے ہوئے کرسچین کیمونٹی کوفول پروف سیکورٹی فراہم کی ۔جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں ڈیلی جستجوڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایچ او ریاض بھٹی نے کہا کہ ہم نے ڈی پی او پاکپتن نجیب الرحمن بھگوی کی ہدائت پر دن رات محنت کرکے ڈکیٹ گینگ گرفتار کرکے ریکوری کی اور اصل ما لکان تک پہنچائی موٹر سائیکل گینگ گرفتار کیا اور ان سے موٹر سائیکل برآمد کر کے مالکان کو دیئے بہت جلد ان شاءاللہ مویشی چور گینگ بھی قانون کی گرفت میں ھو گا مجرم جتنا بھی چالاک یا بااثر ھو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا یہی ہماری ڈیوٹی اور مشن ھے عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے عوام کو چاہیے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کرے کسی مشکوک شخص کو دیکھیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں ہر شہری کیلئے میں چوبیس گھنٹے حاضر ہوں کوئی بھی شہری ڈائریکٹ مجھے مل سکتا ہے کسی سفارش کی ضرورت نہیں میں عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں تفتیش میرٹ پر اور انصاف کے تقاضے پورے کرکے یکسو کی جاتی ہے ہر شہری کو انصاف فراہم کرنا اور مظلوم کی داد رسی کرنا ڈی پی او صاحب کے حکم کے مطابق ہماری اولین ترجیحات میں ہے عوام کی جان ومال کا تحفظ ہمارا فرض ونصب العین ہے میری تعیناتی کے دوران تھانہ میں ٹاوٹ مافیا کا داخلہ بند ہے ہر سائل مجھے خود ملے میں ہر آنے والے سائل کی جائز شکایات کا ہر ممکن ازالہ کروں گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں