گجرات: ڈپٹی کمشنر سیف جپہ کا سینٹ اینڈریو چرچ جناح روڈ کا دورہ

گجرات ( رپورٹ: سجیل احمد حمزہ) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ سینٹ اینڈریو چرچ جناح روڈ کا دورہ کیا اور عیسائی برادری کے راہنماؤں کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا، پادر ی حفیظ گل، اللہ رکھاسہوترا،احسان مسیح سندھو، چیف سینٹری انسپکٹر میونسپل کارپوریشن نصراللہ کنگ، حمید شفیع رانا بھی اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو کرسمس کی مبارکباد دی جبکہ مذہبی راہنماؤں نے اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، ترقی، امن و استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے غیر مسلم خصوصا عیسائی برادری وطن عزیز کی ترقی و استحکام کیلئے تعلیم، صحت سمیت ہر شعبہ میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے راہنما اصولوں کے مطابق آئین پاکستان یہاں بسنے والے ہر مذہب و ملت سے تعلق رکھنے والے افراد کو آزادی کیساتھ اپنی زندگی بسر کرنے اور مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات جہاں اتحاد بین المسلمین کا گہوارہ ہے وہیں اس دھرتی کے رہنے والوں نے اتحاد بین المذاہب کا بھی ہمیشہ بھرپور عملی مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کرسمس کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات پر میونسپل کارپوریشن گجرات اور میونسپل کمیٹیوں، بہترین سکیورٹی پر پولیس، سول ڈیفنس کے افسران و عملہ، ریسکیو 1122کی ٹیموں کی کارکردگی کو زبردست سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں