خوشاب : تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب میں مریضوں اور اُن کے لواحقین کی سہولت کیلئے سستے دستر خوان کا افتتاح

خوشاب (رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب میں مریضوں اور اُن کے لواحقین کی سہولت کیلئے سستے دستر خوان کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی میڈم جویریہ آہیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر طبی عملہ کے علاوہ مریضوں کے لواحقین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ مہمان خصوصی میڈم جویریہ آہیر نے دستر خوان کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور اُن کے لواحقین کو سہولیات مہیا کرنے کیلئے انجمن بہبودِ مریضاں خوشاب کا کردار لائق تحسین ہے۔ اُنھوں نے انجمن بہبودِ مریضاں کی معاونت کرنے والی مخیر شخصیات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ یہ سلسلہ ضلع خوشاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں تک پھیلا دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں