الریاض : سعودی ولی عہد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

سعودی عرب میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز 18 دسمبر سے ہوچکا ہے، فوٹو : فائل

الریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)  سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کو امریکی کمپنی فائزر اور جرمنی کی بائیوٹیک کمپنی کی مشترکہ طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین لگادی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کورونا ویکسینینش کا آغاز ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں ولی عہد محمد بن سلمان کو ویکسین لگادی گئی جس کی ویڈیو بھی نشر کی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ وبا سے متعلق ہمیشہ خصوصی دلچسپی لینے پر ولی عہد کے شکرگزار ہیں۔ ان کی رہنمائی کے نتیجے میں شہریوں اور غیرملکیوں کے لیے کورونا ویکسین کی جلد فراہمی ممکن ہوئی۔ سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایجنسی نے فائزر اور بائیوٹیک کی کورونا ویکسین کی ملک بھر میں استعمال کی منظوری دی تھی جس کے بعد کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے اور 2021 کے خاتمے تک 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگادی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا نے 3 لاکھ 61 ہزار 903 افراد کو متاثر کیا جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 168 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں