بھمبر : حضرت اورنگزیب عالمگیر کے بعد مشکل ترین حالات میں قائد اعظم واحد لیڈر تھے جنہوں نے مسلمانوں کی قیادت کی۔انوار الحق کیانی

بھمبر ( نمائندہ خصوصی ) (ر)صدر معلم،معروف سیاسی و سماجی رہنماء انوار الحق کیانی نے حضرت قائد اعظم کے یوم ولادت کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ حضرت اورنگزیب عالمگیر کے بعد مشکل ترین حالات میں قائد اعظم واحد لیڈر ہیں جنہوں نے مسلمانوں کی قیادت کی ہندووں انگریزوں اوربرہموں سماج کے زیر اثر مسلمانوں کی مشترکہ مخالفت کے باوجود مسلمانوں کے لیے الگ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئےہندووں کے غلبہ تنگ نظری اور مسلم دشمنی کے علاوہ قیام پاکستان کے اصل مقصد کا تعین حضرت علامہ اقبال نے اپنے مشہور عام خطبہ الہ آباد میں کر دیا تھاجو انہوں نے مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس 1930 کی صدارت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا بعد میں یہی مسلمانوں کا نصب العین قرار پایا جسکے حصول کیلئے قائد اعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے بے حد وحساب قربانیاں دیں ۔قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اصل طریقہ یہ ہے کہ اقبال اور قائد کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو ایک جدید اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے اس سلسلہ میں پاکستان اورآزاد کشمیرمیں برسراقتدارطبقہ کواپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیئے۔اللہ تعالی کی نصرت اور حمایت حاصل کرنے کابھی یہی راستہ ہے جسکا خصوصی ظہور قیام پاکستان کا سبب بنا تھا اسطرع نہ صرف موجودہ پریشانیوں اور خطرات کے بادل چھٹ جائیں گےبلکہ پاکستان دنیا کی قیادت کے منصب پر فائز ہو جائے گا جو بانیان پاکستان کا اصل خواب تھا بات یہیں نہیں رکے گی بلکہ کشمیر سمیت تمام ریاستوں کو بھی آزادی کی منزل انشاءاللہ نصیب ہو گی جن پربھارت نے قبضہ جما رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں