مظفرآباد : ویلی، پونچھ، کوٹلی ،پلندری،میرپور،بھمبراور باغ میں کرونا کے وار جاری ایک جاں بحق مزید45افراد میں کرونا کی تصدیق

مظفرآباد (پی آئی ڈی) 25 دسمبر 2020ء آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 45 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 75مریض صحت یا ب ہوئے اور314 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے اورباغ میں 1مریض کورونا کی وجہ سے فوت ہوا ہے۔نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے2کا تعلق مظفرآباد،14کا جہلم ویلی،3کا پونچھ، 1کا باغ،1کا پلندری،16 کا میرپور، 4 کا بھمبر، 4 کا کوٹلی سے ہے۔ آزادکشمیر میں اب تک 97135 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور 8148 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے7325 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ609 مریض زیر علاج ہیں 214مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے51 کا تعلق مظفرآباد،5کا جہلم ویلی،9کا نیلم،40 کاپونچھ،27کا باغ،4 کا حویلی، 6کاتعلق سدھنوتی،38 کاتعلق میرپور، 13کابھمبر،اور21کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے7325 افرادمیں سے مظفرآباد سے2802،جہلم ویلی228،نیلم 126،پونچھ سے812،باغ سے325،حویلی42، سدھنوتی200،میرپور 1379، بھمبر سے506 کوٹلی سے 905 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے609 مریضوں میں سے573مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 36 مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 2، سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 4،ڈی ایچ کیو باغ میں 1، ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں 1، ڈی ایچ کیو میرپور 22،ڈی ایچ کیو بھمبر میں 6زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں