خوشاب : کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری میں سابق ایم این اے ملک شاکربشیر اعوان کی طرف سے تحائف تقسیم اور مبارکباد

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی مسیحی برادری کے تہوار کاسلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ خوشاب کی طرف سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ رحمان کالونی جوہرآباد میں بھی کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری میں سابق ایم این اے ملک شاکربشیر اعوان کی طرف سے تحائف تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پرملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ تمام مسیحی برادری کی وطن عزیز پاکستان کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں اور ہم اس مبارک دن پر اُنکو ڈھیروں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اقلیتوں کی خدمات کااعتراف کیا جاتا ہے اور ان کے حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں