خوشاب : یومِ قائد اور کرسمس ڈے کی مناسبت سےڈی ایچ کیو جوہرآباد میں تقریبات کا انعقاد ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب عشرت جمیل کی خصوصی شرکت

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) یومِ قائد اور کرسمس ڈے کی مناسبت سےڈی ایچ کیو جوہرآباد میں تقریبات کا انعقاد ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم عشرت جمیل کی خصوصی شرکت ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم محترمہ مسرت جبیں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹ کر انکی خوشیوں کو دوبالا کیا اور یوم قائد کے حوالے سے بھی کیک کاٹا گیا اور مریضوں میں تحائف بانٹے بھی گئے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر اورنگزیب ملک ، پی ایم اے خوشاب کے نو منتخب صدر ڈاکٹر فضل خان نیازی ،اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر اجمل ندیم نیازی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر آصف محمود احمدقاضی اور دیگرڈاکٹرز صاحبان، نرسز ، آفیسرز اور دیگر میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں