خوشاب : طلباءوطالبات یونیورسٹی کے مختلف پروگرامز سے استفادہ حاصل کرنے کےلیے ہماری ویب سائیٹ کو ضرور وزٹ کیا کریں ؛ محمد ہاشم خان ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھا

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھا جناب محمد ہاشم خان صاحب کا شمار ممتاز ماہرین تعلیم میں ہوتا ہے۔ آپ نہایت ہردلعزیز طبیعت کے مالک ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے آپ کی شخصیت کو ملنساری اور خوش اخلاقی کے اوصاف سے متصف کیا ہے ۔موصوف اعلی ا انتظامی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھا ریجن میں بطور ڈائریکٹر تعیناتی سے قبل آپ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میانوالی آفس کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ خوش اخلاقی، بربادی ،انکساری ، ہر دلعزیزی اور متحمل مزاجی کی وجہ سے آپ علمی و سماجی حلقوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں ۔ جناب محمد ہاشم خان صاحب ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھا کے ساتھ ان کے دفتر میں ایک خصوصی نشست کے دوران ان کے خیالات عالیہ سے سرفراز ہونے کا موقع ملا ہے۔ جناب ہاشم خان نے بتایا کہ انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میانوالی کے دفتر میں اپنے عرصہء تعیناتی کے دوران وہاں طلبہ و طالبات کی بہبود کے لئے بھرپور مخلصانہ کردار ادا کیا۔ اب اسی عظیم جذبے سے سرشار ہوکر سرگودھا ریجن کے دفتر کے لئے بھی کوشاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کانیٹ ورک دنیا کے مختلف ممالک میں روز افزوں ترقی و کامیابی کی منازل تیزی سے طے کررہا ہے۔ لاکھوں طلبا مختلف اوقات میں یونیورسٹی کے مختلف پروگرامز سے مستفید ہوکر علم کی پیاس بجھارہے ہیں۔ ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھا نے کہا کہ طلباءوطالبات یونیورسٹی کے مختلف پروگرامز سے استفادہ حاصل کرنے کےلیے ہماری ویب سائیٹ کو ضرور وزٹ کیا کریں ۔انہوں نے کہا کہ تربیتی ورکشاپس کی آن لائن کلاسز کو باقاعدگی سے اٹینڈ کیاجائے اور اسائنمنٹس مقررہ شیڈول کے مطابق اپ لوڈ کی جائیں تاکہ ٹیوٹرز صاحبان ان کی بروقت مارکنگ کرکے یونیورسٹی کوارسال کرسکیں اور نتائج کی تیاری میں تاخیری صورتحال کاسامنا نہ کرناپڑے۔ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھا ڈویژن جناب محمد ہاشم خان نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے طلباء و طالبات اور ان کے والدین کے لیے کھلے ہیں ۔وہ دفتری اوقات میں رابطہ کریں۔ انشاءاللہ ان کے تمام دفتری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اس حوالے سے ہرگز کوئ دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں