بصیر پور:مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق

بصیر پور ( نمائندہ خصوصی ) مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق ،تفصیلات کے مطابق تین موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سےنوجوان ریاض احمد راجو نامی جوان جانبحق ،مسلح افراد کی شناخت حافظ طارق ؛ نوید احمد ولد محمد زبیر اور ایک نامعلوم کےنام سےبتائی جارہی ہے مقتول ریاض احمد راجو نے دس سال قبل مرتضے’ ولد محمد زبیر کو قتل کر دیاتھا جس کی وجہ سے وہ جیل کاٹ کر طبعی بنیادوں پہ جیل سی رہا ھوکر آیا تھا۔مقتول ریاض احمد ذہنی مریض بن چکا تھااور شہر بھر کی سڑکوں پہ در بدر پھرتا رہتا تھا ۔قتل کرنے والوں میں نوید احمد حافظ طارق ولد محمد زبیر نامزد ھوئے ھیں اور انہوں نے اپنے بھائی مرتضی’ کےقتل کا بدلہ ضرورلے لیا ھے لیکن ریاض احمد راجو کی ذہنی حالت ایسی تھی کہ وہ زندہ لاش کی طرح زندگی گزار رہا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں