جمبر : دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیتے ہیں اور بانی پاکستان محترم قائداعظم محمد علی جناح کا شمار ایسی ہی گوہرِ نایاب شخصیات میں ہوتا ہے ؛ ڈاکٹرحافظ محمد شاہد حسین

جمبر ( رپورٹ : طیب جوئیہ ) صوبائی صدر پاکستان سنی تحریک پنجاب ڈاکٹرحافظ محمد شاہد حسین نے یوم ولادت قائداعظم محمد جناح کے موقع پرایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیتے ہیں اور بانی پاکستان محترم قائداعظم محمد علی جناح کا شمار ایسی ہی گوہرِ نایاب شخصیات میں ہوتا ہے، پاکستان میں لیڈر شب کا قحط ھے قائداعظم کی سوچ اور علامہ اقبال کی فکر پر عمل کر کے قوم کو متحد کیا جاسکتاہے انتقال سے پہلے آپ نے انپے ڈاکٹر سے کہا کہ پاکستان ہرگز وجود میں نہ آتا اگر اس میں فیضان نبوی ﷺ شامل نہ ہوتا ڈاکٹر محمد شاہد حسین نے کہا شاعر علامہ اقبال کا ایک قول جو انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کےلئے کہا محمد علی جناح کو نہ خریدا جاسکتا ھے اور نہ ہی یہ شحض خیایت کرسکتا ھے اللہ تعالی قائداعظم محمد علی جناح پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے اس موقع پر ضلع قصور کے رہنما حافظ شرافت بھٹی تحصیل صدر پتوکی حسن رضوی، رانا راشد، دشید چشتی، اسد رضا، عالم قادری، عاصم قادری بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں