جمبر : پولیس اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے ؛ راؤ دلشاد کی پریس کانفرنس

جمبر ( رپورٹ : طیب جوئیہ ) پولیس اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے سب انسپکٹر راؤ دلشاد جرائم پیشہ افراد معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں سٹی پریس کلب جمبر میں پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پھول نگر کے سب انسپکٹر انچارج انویسٹی گیشن صدر پھولنگر راؤ دلشاد نے سٹی پریس کلب جمبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے معاشرتی ناسورواں جرائم پیشہ افراد کیخلاف دبنگ کاروائیاں کرنے جا رہے ہیں الحمداللہ حالیہ چند روز کی کاروائیوں کے بعد علاقے میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں کافی حد تک کمی ہوئی ان کا مزید کہنا تھا کہ اب جرائم پیشہ افراد کے خلاف عملی اقدامات اٹھانے جا رہے ہیں عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں