جمبر : جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ؛ شفقت جاوید سٹی پریس کلب جمبر سے گفتگو

جمبر ( رپورٹ : طیب جوئیہ ) جمبر نئے چوکی انچارج شفقت جاوید نے چارج سنبھال لیا جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا سٹی پریس کلب جمبر سے گفتگو صحافیوں اور عوام کی مدد کے بغیر جرائم پر کنٹرول نا ممکن ہے سابقہ چوکی انچارج راحیل خان کی جرائم کے خلاف دبنگ کاروائیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیں رفیق جوئیہ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کی جانب سے ڈسٹرکٹ بھر کے بیشتر تھانوں میں تقرریوں اور تبادلوں کے بعد پولیس چوکی جمبر کے انچارج راحل خان کو SHO راجہ جنگ جبکہ کوٹ رادھا کشن سے SI شفقت جاوید کو تھانہ صدر پھول نگر پولیس چوکی جمبر کا انچارج تعینات کر دیا گیا شفقت جاوید نے چارج سنبھالتے ہی جرائم کے خلاف آواز بلند کرنا شروع کر دی سٹی پریس کلب جمبر کے صدر محمد رفیق جوئیہ سینئر نائب صدر رانا شکیل نمبردار میڈیا کوآرڈینیٹر محمد طیب جوئیہ سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس چوکی جمبر کے انچارج شفقت جاوید کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں جرائم پیشہ افراد اور ان کے رسا گیروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا صحافیوں اور عوام کی مدد کے بغیر جرائم پر کنٹرول ناممکن ہے اس موقع پر سٹی پریس کلب جمبر کے صحافیوں سمیت عمران سپرا آر پی او آفس لاہور و دیگر بھی موقع پر موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں