ساہیوال : ضلعی انتظامیہ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی آبادیوں میں سرکاری نرخوں پر آٹااور چینی کی فروخت کے لئے خصوصی سیل پوائنٹ قائم کر دیئے

ساہیوال ( نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی آبادیوں میں سرکاری نرخوں پر آٹااور چینی کی فروخت کے لئے خصوصی سیل پوائنٹ قائم کر دیئے ہیں – یہ سیل پوائنٹ اماتو کالونی،کرسچن کالونی کربلا روڈ،عیسی نگری، چک نمبر 58/4-R،چک نمبر 190/9A-L اور چک نمبر 148/9-Lمیں قائم کئے گئے ہیں جہاں دونوں اشیاء وافر مقدار میں دستیاب ہیں -ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ھے کہ ان سیل پوائنٹس پر آٹا اور چینی کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائی جائے تا کہ مسیحی برادری کو خریداری میں کوئی دقت نہ آئے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں