اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا

سابق وزیر اعظم نے امریکا جانے کے لیے 15 دن کی اجازت اجازت طلب کی تھی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈیلی جستجو ڈاٹ کام کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بہت جلد امریکہ جائیں گے۔ وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کو 15 دنوں کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی منظوری دی تھی۔ شاہد خاقان عباسی نے امریکا جانے کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی ۔کابینہ کی ای سی ایل کی کمیٹی نے نام نکالنے کی سفارش کی تھی۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ امریکا جانے کی اجازت ون ٹائم اور 15 دن کیلئے ہوگی جس کا اطلاق اطلاق روانگی کے دن سے ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ان کی ہمشیرہ اور بہنوئی کو  کورونا ہے اور وہ علیل ہیں۔ ان کی عیادت کیلئے امریکا جانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں