کراچی : میجر جنرل افتخار حسین نے ڈی جی رینجرز سندھ کی کمان سنبھال لی

میجرجنرل عمر احمد بخاری نے پاکستان رینجرز سندھ کی کمان میجر جنرل افتخار حسین چوہدری کے سپرد کی  فوٹو : ڈیلی جستجو ڈاٹ کام

کراچی (نمائندہ خصوصی)  میجر جنرل افتخار حسین چوہدری نے پاکستان رینجرز سندھ کے نئے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق میجر جنرل افتخار حسین چودھری کو نیا ڈی جی رینجرز سندھ مقرر کیا گیا ہے جنہوں ںے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس سلسلے میں رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں میجر جنرل عمر احمد بخاری نے پاکستان رینجرز سندھ کی کمان میجر جنرل افتخار حسین چودھری کے سپرد کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں