گجرات: گجرات میں شاپر بیگز کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی

گجرات( نمائندہ خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ضلع میں شاپر بیگز کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں شاپر بیگز بنانے اور بیچنے پر پابندی کے احکامات بارے مینو فیکچررز اور سیلرز کو ضلعی سطح پر دو ماہ قبل آگاہ کر دیا گیا تھا جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی تحصیلوں میں اس کاروبار سے وابستہ افراد سے اجلاس منعقد کرکے انہیں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ اور حکومت پنجاب کی ہدایات بارے آگاہ کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ شاپر بیگز بنانے، بیچنے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ابتدائی طور پر خلاف ورزی میں ملوث عناصر کا سامان ضبط کر لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے امید ظاہر کی کہ شاپر بیگ پر پابندی کے احکامات پر عمل درآمد کیلئے شہری بھی اس مہم میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہونگے اور خرید و فروخت کے لیے کپڑے کے تھیلے استعمال کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں