خوشاب : خوشاب پولیس کی جانب سے دفتر پولیس جوہرآباد میں کرسمس کے حوالے سے کرسچئین کمیونٹی کی خوشیوں میں شریک ہونے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) خوشاب پولیس کی جانب سے دفتر پولیس جوہرآباد میں کرسمس کے حوالے سے کرسچئین کمیونٹی کی خوشیوں میں شریک ہونے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے خوشاب پولیس کے کرسچئین کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ملازمین میں عیدی تقسیم کی اور کرسمس کا کیک کاٹا۔ اس خصوصی تقریب کے انعقاد پر تمام کرسچئین کمیونٹی نے ڈی پی او خوشاب کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں