خوشاب : کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کی ہدایات کے مطابق شہریوں کے مسائل بروقت حل کرنے کے لئے ہم بھرپور کوشاں رہتے ہیں ؛ حاجی محمد احسان

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) محترم جناب حاجی محمد احسان صاحب کا شمار ہردلعزیز عوام دوست آفیسرز میں ہوتا ہے۔ آپ نہایت اعلی ا اخلاق اور اوصاف حمیدہ کے مالک ہیں ۔آپ پنجاب کے مختلف علاقوں میں اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دے چکے ہیں ۔ آپ نے میونسپل کمیٹی نورپورتھل میں تعیناتی کے دوران یہاں کے شہریوں کی بہبود کے لئے بھرپور کردار ادا کیا۔ موصوف ان دنوں میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا کےلیے بطور میونسپل آفیسر انفراسٹریکچر اینڈ سروسز خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ راقم الحروف کو گزشتہ روز ایڈیٹرز کونسل سرگودھا ڈویژن کے صدر جناب راو اسلم فراز اور سرگودھا پریس کلب کے ہردلعزیز ممبر شہباز بٹ کے ہمراہ ان کے آفس کا وزٹ کرنے کا موقع ملا ۔ اس موقع پر جناب حاجی محمد احسان صاحب نے نہایت خندہ پیشانی کے ساتھ ہماری ڈویژنل میڈیا ٹیم کو خوش آمدید کہا ۔ اس نشست کے دوران حاجی محمد احسان نے بتایا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور کوشاں ہے۔ انشاءاللہ اس حوالے سے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کی ہدایات کے مطابق شہریوں کے مسائل بروقت حل کرنے کے لئے ہم بھرپور کوشاں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہم اپنی پوری ٹیم کے تعاون کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں