خوشاب : تھل کے قابل فخر سپوت ملک گوہر علی اعوان نے حال ہی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے میڈیا اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی ، باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم سے علاقہ تھل کے قابل فخر سپوت بتدریج شاندار کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔ انہی قابل فخر سپوتوں میں ایک نام ملک گوہر علی اعوان کا ہے ۔جنہوں نے حال ہی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے میڈیا اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی مکمل کی ہے ۔جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ گوہر علی اعوان ڈھمک تھل کی نامور ہردلعزیزسماجی شخصیت سینئر آفیسر نیشنل بینک آف پاکستان ملک مبشر علی اعوان کے کزن ہیں ۔ واضح رہے کہ ملک گوہر علی اعوان آجکل بطور انسپکٹر آئی بی اسلام آباد تعینات ہیں ۔ دریں اثناء علاقہ تھل کے عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں نے ملک گوہر علی اعوان کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں