خوشاب : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق کی زیر صدارت ڈسڑکٹ اینٹی نارکوٹکس کمیٹی خوشاب کے اجلاس کا انعقاد

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ڈسڑکٹ اینٹی نارکوٹکس کمیٹی خوشاب کا اجلاس ڈی سی آفس جوہرآباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب میڈم نادیہ شفیق نے کی۔اجلا س میں ایکسائیذ اینڈ ٹیکسیشن آفیسر خوشاب احسان قادرمجوکہ،ڈی ایس پی نگہت فردوس،ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر کے علاوہ ایجوکیشن،کالجز و دیگر کمیٹی کے ممبران موجود تھے۔ای ٹی او احسان قادرمجوکہ نے مختلف محکموں کی جانب سے اینٹی نارکوٹکس کے بارے کارکردگی کی بریفنگ دی۔ ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ممتاز خان نے کھیلوں کے انعقاد کے بارے کروائی گئی کھیلیں اور فیوچر پلان سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اپرول ہوتے ہی پلان کے مطابق گیمز کا آغاز کر دیا جائے گا۔صدر اجلاس نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ڈرگ کے خلاف تھانہ سطح پر کی گئی کاروائیوں کو شیئر کیا کریں تاکہ ایسے امور میٹنگ میں زیر بحث لائے جاسکیں۔ایڈیشل ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر کو ہدایت کی کہ گیمز میں کوڈ 19 کے ایس او پیز کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں