گھڑی دوپٹہ۔ درندہ صفت باپ نے اپنی حقیقی 15سالہ بیٹی کودرندگی کانشانہ بنا ڈالا

گھڑی دوپٹہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ گھڑی دوپٹہ کی حدود بڈھیارہ کارہائشی درندہ صفت باپ شیخ اورنگزیب والد الطاف شیخ اپنی ہی حقیقی 15سالہ بیٹی کودرندگی کانشانہ بناتا رہا معصوم بچی کاحقیقی بھائی علی زیب باپ کی اس گھٹیا حرکت سےدلبرداشتہ ہوکر ایک دونامعلوم آدمیوں کا سہارہ لیکر تھانہ گھڑی دوپٹہ پہنچ گیا جسکی شکایت پر ایف آئی آر درج  کردی گئی درندہ باپ حوالات میں بند کر دیا گیامعصوم بچی کا مظفرآباد سےمیڈیکل کروا لیا گیاعوام علاقہ میں غم غصے کی لہر دوڑ گئی ہےایس ایچ او گھڑی ڈوپٹہ فیض الرحمن عباسی  نے بتایا کہ مقدمہ درج کر کے معصوم بچی کے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے تفتیش کا عمل جاری ہے میڈیکل رپورٹ ملنے کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آئیں گے عوامی حلقوں نے درندہ صفت شخص کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں