مظفر آباد : آزادکشمیر کے عبوری آئین میں 14 ویں ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی گئی

مظفر آباد : راجہ محمد فاروق حیدر ۔ وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر فوٹو : ڈیلی جستجو ڈاٹ کام

مظفر آباد ( نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیر وزیر وزرا کرام چیف سیکرٹری سمیت اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس میں آزادکشمیر کے عبوری آئین میں چیف جسٹس و ججز صاحبان کی تقرریوں کے حوالے سے آزادکشمیر کے عبوری آئین میں 14 ویں ترمیم کے مسودے کی منظوری دی گئی جس کے مطابق آزادکشمیر سپریم کورٹ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان ججز کا تقرر صدر آزادکشمیر چئیرمین کشمیر کونسل کی سفارش پر کرسکیں گے جبکہ اس سے پہلے13ویں ترمیم میں چئیرمین کے بجاے صرف کشمیر کونسل درج تھا جس میں ترمیم کی کابینہ نے منظوری دیدی یے جس کے بعد اسے قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں