اوکاڑه : مضر صحت دودھ بنانے والے 03 ملک کولیکشن سنٹرز سیل کر دیئے گئے ۔

اوکاڑه (نمائندہ خصوصی) مضر صحت دودھ بنانے والے 03 ملک کولیکشن سنٹرز سیل کر دیئے گئے ۔اسپیشل اطلاع پر کاروائی کی گئی۔ جعلی دودھ بنانے والے ملک کولیکشن سنٹرز پکڑے گئے ۔ملزمان کی شناخت فاروق بھٹی، شکیل ، سید احسن شاہ اور خدایار نوناری کے نام سے ہوئی ہے بمقام 3SP حویلی لکھا پر مضر صحت دودھ تیار کر کے بڑے شہروں میں بذریعہ مذدا ڈالہ سپلائی کرتے تھے 4 ہزار لیڑ موقع پر جعلی دودھ کو تلف کر کے ملک کولیکشن سنٹرز سیل کر دیئے گئے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج، سید احسن شاہ موقع سے گرفتار، بقیہ فرار۔عوامی حلقوں کا محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ، اسپیشل برانچ پولیس اور پنجاب پولیس کے افسران کو خراج تحسین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں