گجرات : ڈیلی جستجو ڈاٹ کام کی خبر پرڈپٹی کمشنر گجرات کا ایکشن ؛ تالاب کا منظر پیش کرنیوالی گلیاں صاف ہوگئیں ؛ مکینوں کا اظہار تشکر

گجرات (نمائندہ خصوصی) ڈیلی جستجو ڈاٹ کام کی خبر ایکشن ؛ تالاب کا منظر پیش کرنیوالی گلیاں صاف ہوگئیں ؛ مکینوں کا اظہار تشکر ۔ تفصیلات کا مطابق گذشتہ دنوں محلہ علی مسجد سے ملحق مدرسہ جامعتہ الاشرفیہ کے ارد گرد مرکزی راستے پر سیوریج کے جمع شدہ پانی کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت اور بلدیاتی افسران کے احکامات پر مذکورہ گلیوں کو ملانے والی مرکزی گلی سے سیوریج کے پانی کو فوری طور پر نکاسی کرکے مرکزی گلی کو راہگیروں اور مکینوں کیلئے صاف کردیا گیا جس پر اہلیان علاقہ و بالخصوص مکینوں نے ڈپٹی کمشنر گجرات اور بلدیاتی افسروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں