خوشاب : ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر فیصل محمود کا سینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122خوشاب کااچانک دورہ

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ستارہء امتیاز ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر فیصل محمود نے سینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122خوشاب کااچانک دورہ کیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے ان کا استقبال کیا اور ریسکیو رز کے چاق و چوبند دستے نے ریجنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر فیصل محمود کو سلامی پیش کی۔ دورہ کے دوران ڈاکٹر فیصل محمودنے سٹاف کی یونیفارم اور ظاہری حالت کے ساتھ ساتھ ریسکیو وہیکلز،ریسکیو آلات، کنٹرول روم اور ریسکیو اسٹیشن کا فزیکلی معائنہ کیا۔ دورہ ءخوشاب کے دوران ڈاکٹر فیصل محمود نے تمام ریسکیو عملہ کی سالانہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا ۔ریسکیو عملہ کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ ریسکیو افسران کو آپریشن کے دوران آنے والے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کو کہاتاکہ عوام تک ریسکیو سروس بغیر رکاوٹ کے پہنچتی رہے ۔ڈاکٹر فیصل محمود نے ریسکیورز سے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سروس کے معیار کوبرقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اسی طرح جوش و جذبہ سے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں نہ صرف اپنے اسٹیشن اور آلات کی حفاظت کریں بلکہ خود کو بھی جسمانی اور ذہنی طور پر چست اور توانا رکھیں، روزانہ کی بنیاد پر فزیکل مشق لازمی کریں، شدید دھند کی وجہ سے ہونے والے ممکنہ حادثات کے تدارک کے پیش نظر ڈاکٹر فیصل محمود نے ریسکیو عملہ کو تلقین کی کہ وہ فوگ لائٹس کا استعمال کرتے ہوئے گاڑیوں سے مخصوص فاصلے پرمحتاط ڈرائیونگ کویقینی بنائیں۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید کو بہترین انتظام اور سروس کے معاملات کو عمدہ طریقے سے چلانے پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں