اسلام آباد : پاکستان کے دارالخلافہ میں قوم کی یہ پاکدامن اور خوددار بیٹی اپنی والدہ کی خودداری کو برقرار رکھتے ہوئے سڑک کنارے محو روزگار ہے ؛ پاکستان کو ترقی کرنے کیلئے ایسے مستحق خاندانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیئں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ‏اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف سیون پروین شاکر روڈ پر قوم کی یہ بیٹی اپنی تعلیم اور گھریلو اخراجات پورے کرنے کیلئے ماں کے ساتھ پلاسٹک کی روزمرہ کی اشیاء بیچتی ہے اور ساتھ اپنی پڑھائی بھی کرتی رہتی ہے۔ اس شہر میں ارب پتی لوگ رہتے ہیں لیکن کسی کو توفیق نہیں کہ قوم کی اس باپردہ بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھے۔ چاہیے تو یہ کہ اس حقیقی ضرورت مند گھرانے کی اس انداز سے خدمت کی جائے کہ ان کی خود داری بھی برقرار رہے اور یہ باعزت کاروبار بھی کرسکیں یعنی ان سے مہنگے داموں اشیاء خریدی جائیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی ضروریات زندگی بھی بآسانی پوری ہوسکیں ارباب اقتدار سے گزارش ہے کہ ایسے ضرورت مند گھرانوں کو تلاش کرکے انتہائی آسان اقساط پر بلاسود قرض دے کر ان کی خود داری کو مزید مضبوط کرکے قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں