خوشاب کے درخشندہ ستارے ؛ تحریر : راجہ نور الٰہی عاطف

تحصیل نورپور تھل کے قابل فخر سپوتوں جناب ملک ظفرجمال جسرہ صاحب ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو( ایف بی آر) سرگودھا اور انسپکٹر ریجنل ٹیکس آفس سرگودھا آئ آرایس _ایف بی آر سرگودھا ملک محمدوسیم جسرہ کے دفاتر کا وزٹ کرنے کا موقع ملا۔ اس موقع پر انہوں نے راقم کو جو برادرانہ عزت و احترام اورپرخلوص اپنائیت دی اسے احاطہء تحریر میں نہیں لایا جاسکتا ۔ ان کی اس بے پایاں محبت کا میں ہمیشہ مقروض رہوں گا۔ جناب ملک ظفر جمال جسرہ صاحب ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ایف بی آر اور ملک محمدوسیم جسرہ انسپکٹر آئ آر ایس _ ایف بی آر کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران ان کے خیالات عالیہ سے سرفراز ہونے کا موقع ملا۔بلاشبہ اللہ تبارک وتعالی ا نے انہیں اعلی ا انتظامی صلاحیتں ودیعت کی ہیں۔ یقینا”ایسے صاحب صلاحیت آفیسرز اپنے محکمہ کے ماتھے کاجھومر ہوتے ہیں۔ اللہ پاک پیلووینس تحصیل نورپورتھل کے ان ہردلعزیز آفیسرز کو مزید اعلی ا مراتب سے نوازیں جوکہ تھل کافخر ہیں۔ اس خصوصی نشست کے دوران جناب ڈپٹی کمشنر ملک ظفر جمال جسرہ صاحب نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے حکام بالا کی ہدایات کی روشنی میں اپنی شاندار کامیابیوں کے حوالے سے بھی بریف کیا ۔ ان کی یہ قابل رشک کارکردگی لائق صد خراج تحسین وآفرین ہے۔ ان کے ان جرآت مندانہ اقدات پر ہم میڈیا کے فورم سے ان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان الفاظ میں سراہتے ہیں کہ ویلڈن ڈپٹی کمشنر صاحب ویلڈن ملک ظفرجمال جسرہ صاحب ایک دعائیہ شعر جناب ملک ظفرجمال جسرہ صاحب ڈپٹی کمشنر اور ملک محمدوسیم جسرہ انسپکٹر ایف بی آر کےنام تیرا خاور درخشاں رہے تاابد افروزاں تیری صبح نورافشاں کبھی شام کو نہ پنہچے دورہ ء سرگودھا کے موقع پر جناب ڈپٹی کمشنر ملک ظفر جمال جسرہ صاحب کے آفس میں راقم کو سرگودھاڈویژن کے آسمان صحافت کے درخشندہ ستارے صدر ایڈیٹرز کونسل سرگودھاڈویژن سئنیر جرنلسٹ جناب راو اسلم فراز صاحب ،سرگودھا پریس کلب کے ہردلعزیز نوجوان قلم کار جناب شہباز بٹ، پنجاب بارکونسل کے نومنتخب ممبر ملک ابرار حسین جسرہ، نوجوان ہردلعزیز قانون دان ملک امجد علی بنگی اور پرنسپل دارارقم سکولز ملک عمرفاروق کی ہمراہی بھی میسر رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں