کسوول : پولیس تھانہ کسووال کی دبنگ کاروائی

کسوول ( نمائندہ خصوصی ) پولیس تھانہ کسووال کی دبنگ کاروائی۔ تفصیلات کے مطابق دبنگ کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ کسوال چوہدری اللہ دتہ انسپکٹر کی سربراہی میں امجد علی اے ایس آئی اور منیر احمد اے ایس آئی نے بھاری ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزم ظفر اقبال کاٹھیہ 120 سیون ای آر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے شراب کی چالو بھٹی 28 لیٹر شراب اور کشید کرنے والا سامان برآمد کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا۔ عوامی وسماجی حلقوں نے پولیس کی اس کاروائی کو سہراتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں