خوشاب : ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی اور ڈی پیک برائے ٹائیفائڈ ویکسین مہم کا جائزہ اجلاس

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی اور ڈی پیک برائے ٹائیفائڈ ویکسین مہم کا جائزہ اجلاس منعقدہوا -اجلاس میں سی ای او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر اورنگ زیب،ڈی ایچ او ڈاکٹر گلزاریوسف راؤ، اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر حیات،ڈاکٹر ثروت نیازی،ڈاکٹر توقیر احمد،ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر عمر شہزاد،سی ڈی سی آفیسر اسد حیات قریشی،محکمہ ءتعلیم اوردیگر محکموں کے افسران موجود تھے -سی ای او ہیلتھ اورڈی ایچ او نے صدر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کا اگلا راؤنڈ گیارہ جنوری سے شروع ہو گا اور 15 جنوری تک جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ پولیو مہم تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن سو فیصد کامیاب رہی -ڈپٹی کمشنر خوشاب نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہائی رسک آبادی کی نئی رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کی اور تمام معلومات کو محکمہء صحت سے شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی -محکمہء پولیس کو فکسڈ سنٹروں اورٹرانزٹ پوائنٹس پر سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی -اجلاس میں رفیوزل بچوں کی لازمی کوریج کرنے،محکمہ کو اوقاف کو جمعتہ المبارک کے خطبہ کے دوران نمازیوں کو اس مہم کی آگاہی دینے اورمہم کے اعلانات کروانے کی ہدایات جاری کی گئیں،بعد ازاں اگلے سال ماہ فروری کے دوران ٹا ئیفائڈ مہم کے بارے بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ یہ مہم یکم فروری سے 13 فروری تک چلائی جائیگی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں