خوشاب : پی ایم اے ضلع خوشاب کے الیکشن کی مہم عروج پر پہنچ گئ، 22دسمبر کو دودھ کادودھ پانی کا پانی ہوجاءے گا۔

خوشاب (ررپورٹ : اجہ نورالہی عاطف ) پی ایم اے ضلع خوشاب کے الیکشن کی مہم عروج پر پہنچ گئ، 22دسمبر کو دودھ کادودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔ ضلع خوشاب ڈاکٹرز کمیونٹی کا الیکشن اس وقت گرمی اختیار کئے ہوئے ہے اور کل بروز منگل مورخہ 22 دسمبر 2020 کو پی ایم اے ضلع خوشاب کا الیکشن پی ایم اے ہاوس میں ہو گا جس میں پراگریسیو گروپ اور ینگ ڈاکٹرز گروپ کے امیدواروں کا مقابلہ ڈیسنٹ گروپ اور یوتھ ڈاکٹرز گروپ کے متفقہ امیدواروں سے ہو گا ۔پراگریسیو گروپ اور ینگ ڈاکٹرز گروپ کی جانب سے ڈاکٹر عمران عزیز صدر اور ڈاکٹر مبین جنرل سیکرٹری جبکہ ڈیسنٹ گروپ اور یوتھ ڈاکٹرز گروپ کے متفقہ امیدواروں میں ڈاکٹر فضل نیازی صدر اور ڈاکٹر بلال اعوان بطور امیدوار جنرل سیکرٹری الیکشن لڑیں گے ۔ تاہم ووٹنگ کے لیے اور اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے تمام گروپوں کے سربراہان , امیدواران اور دیگر ڈاکٹرز کمیونٹی سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہے۔۔دیکھتے ہیں کل بروز منگل 22 دسمبر 2020 کو پی ایم اے ضلع خوشاب کے الیکشن میں کون اپنے آپ کوقسمت کادھنی ثابت کرتا ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں